Time 21 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارت نے پاکستانی گانے ’بی بی صنم جانم‘ کی بینڈ بجادی

بی بی صنم جانم 2010 میں پاکستانی گلوکار جوڑی زیب اور ہانیہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 3 کے لیے گایا تھا،فوٹو: فائل

بالی وڈ میں اکثر پاکستانی موسیقی کی نقل کی جاتی ہے اور  بہت سے گانے پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے گانوں کا چربہ ہیں ، جن کی ایک طویل فہرست ہے۔

 چند ماہ قبل ہی بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران نے  90 کی دہائی میں پاکستان کے 'جنون' بینڈ کے سپر ہٹ گانے ' سیونی‘ کا بنایا تھا۔

قانونی طور پر اجازت لیے بغیر اس گانے کو بھارتی گلوکاروں نے کچھ اس طرح گایا کہ  پاکستانیوں سمیت بھارتی سامعین نے بھی اسے سخت ناپسند کیا اور خوب تنقید کی۔

اب بھارت میں ایک اور گانے کی نقل کی گئی ہے اور وہ گانا ہے 'بی بی صنم جانم' جسے 2010 میں پاکستانی گلوکار جوڑی   زیب اور ہانیہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 3 کے لیے گایا تھا۔

 فارسی  زبان پر مشتمل یہ ایرانی لوک گیت اس وقت بہت مقبول ہوا اور اس کی وجہ سے  زیب اور ہانیہ کو بھی خوب پذیرائی ملی اور اب بھی اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے۔

 تاہم حال ہی میں بھارت کے معروف میوزک پلیٹ فارم ٹی سیریز کی جانب سے اس تیار کیا گیا چربہ جاری کیا ہے جس نے سننے والوں کو انتہائی مایوس کیا ہے۔

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے رِسک پر سنیں۔

بھارتی ورژن کے اس گانے کو معروف بالی وڈ پلے بیک سنگر اوشا اتھپ نے گایا ہے تاہم اس کی موسیقی، اضافی شاعری اور ویڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں جو سننے والوں کے دل کو بھاسکے ، الٹا اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


مزید خبریں :