21 جنوری ، 2021
عراق کا دارالحکومت بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور 110 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عراقی حکام کے مطابق خودکش جیکٹ پہنے دو حملہ آوروں نے وسطی بغداد کی پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے، بغداد میں تین سال بعد کوئی خودکش دھماکا ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔