ورون دھون اپنی ہی شادی سے لاعلم ؟

تاہم ورون کی جانب سے اب تک اپنی شادی سے متعلق انکار یا تصدیق نہیں کی گئی ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار ورون دھون24 جنوری کو اپنے بچپن کی دوست نتاشادلال کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

گذشتہ روز ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون نے بھی تصدیق کی ہےکہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہوگی۔

 تاہم ورون کی جانب سے اب تک اپنی شادی سے متعلق انکار یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 حال ہی میں جب ایک پاپارازی فوٹوگرافرز نے ورون کو شادی مبارک کہا تو وہ رک گئے اور ردعمل دیا جیسے انہیں کچھ نہیں پتا۔

ورون کا کہنا تھاکہ ' کیا بول رہا ہے ؟ تیری شادی ہوگئی؟ جس پر فوٹوگرافر نےکہا کہ میں آپ کی شادی کی بات کررہاہوں جسے ورون نےنظر اندازکرتے ہوئےکہاکہ تیری ہوگئی، بچے بھی ہوگئے، مبارک ہو، پھر ورون نے ایک اور فوٹوگرافرکو کہ منوج تو دوبارہ شادی کررہا ہے ؟


دوسری جانب بھارتی میڈیاکےمطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریب علی باغ میں شاہی طرز پر قائم کیے گئے مینشن ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، مینشن ہاؤس 25 کمروں پر مشتمل پرتعیش ریزورٹ ہے جو علی باغ جیٹی سے 25 منٹ کی دوری پر واقع ہے۔

جوڑے کے اہل خانہ 22 جنوری کو شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے براستہ روڈ علی باغ کے وینیو پہنچیں گے، شادی کی تقریبات کا آغاز 23 جنوری کی شام ایک موسیقی کی تقریب سے ہوگا جب کہ شادی 24 جنوری کو ہو گی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈیزائنر نتاشا دلال اپنی شادی کا لباس کسی ڈیزائنر سے ڈیزائن کروانے کے بجائے خود ڈیزائن کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :