Can't connect right now! retry

پاکستان
21 جنوری ، 2021

پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) عظمت سعید کو براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

انکوائری کمیٹی کے ارکان کا تقرر جسٹس (ریٹائرڈ) عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اپنے بیان میں تصدیق کی کہ براڈشیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی کےسربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید بھی شامل تھے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM