22 جنوری ، 2021
قصور کے نواحی گاؤں نتھے والا میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری، ملبے تلے 5 افراد دب گئے تھے جن میں سے 60 سالہ مبشر، 40 سالہ منصف اور 3 سالہ عمیر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔