’ڈی ایچ اے مافیا کلب‘ گاڑی پکڑی گئی، سیکیورٹی گارڈز زیرحراست، اسلحہ ضبط

ل میڈیا پر اس گاڑی کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر جدید ہتھیاروں سے لیس سیکیورٹی گارڈز بھی دکھائے گئے— فوٹو : جیو نیوز

کراچی کے پوش علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مخصوص رنگ کی گاڑی پکڑی گئی ہے جس پر ’ڈی ایچ اے مافیا کلب‘ کی فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر جدید ہتھیاروں سے لیس سیکیورٹی گارڈز بھی دکھائے گئے اور سوشل میڈیا پر یہ چیلنج ٹرینڈ بن گیا تھا کہ کوئی ان گاڑی والوں کو پکڑ کر دکھائے۔

کلفٹن پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران اس گاڑی کو تحویل میں لیا گیا۔ گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ 

کلفٹن پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران اس گاڑی کو تحویل میں لیا گیا۔ گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا— فوٹو: جیو نیوز

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحے کے لائسنس نہیں تھے، دریافت کرنے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیا گیا اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

فینسی نمبر پلیٹ پر گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :