Time 22 جنوری ، 2021
پاکستان

شہباز شریف نے سن 2000 میں نیب کو 75 لاکھ ڈالر دیے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے براڈ شیٹ کمیٹی کے سربراہ پر اپوزیشن کا اعتراض مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں براڈ شیٹ کا معاملہ پاناما ٹو بننے جارہا ہے، اصل مسئلہ براڈشیٹ ہے، اپوزیشن کو یہ معاملہ گھیرے میں لے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی 85 ملین سے 100 ملین کی پراپرٹی براڈشیٹ میں آسکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیٹی میں عظمت سعید کو نہ لگائیں تو کیا ملک قیوم کو کمیٹی کا سربراہ بنائیں؟

شیخ رشید نے کہا کہ عظمت سعید نے پاناما جے آئی ٹی کی والیم 10 پڑھی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر مریم نواز کو عظمت سعید کے بجائے ملک قیوم کا انتظار ہے تو جان لیں کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلے پڑھوا لیں کہ شیخ عظمت سعید ماضی میں نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں یا نہیں؟

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شہباز شریف نے سن دو ہزار میں نیب کو 75 لاکھ ڈالر دیے تھے ۔

مزید خبریں :