راکھی کے کپڑے پھاڑنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا، رنجیت

بھارتی کامیڈی شو’ دی کپل شرما شو‘ کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ ولن رنجیت، بنڈو اور گلشن گروور نظر آرہے ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ کے مشہور ولن رنجیت نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’شرمیلی‘ میں اداکارہ راکھی گلزار کے کپڑے پھاڑنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا۔

بھارتی کامیڈی شو’ دی کپل شرما شو‘ کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ ولن رنجیت، بنڈو اور گلشن گروور نظر آرہے ہیں۔

شو میں ایک سوال پر انکشاف کرتے ہوئے اداکار رنجیت نے بتایا کہ میری پہلی فلم ’شرمیلی‘ ریلیز ہوئی تو والد نے گھر سے نکال دیا، اس کی وجہ فلم میں اداکارہ راکھی کے بال کھینچنے اور کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی تو والدین نے کہا کہ یہ کوئی کام ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ والد نے ہدایت کی کہ آفیسر اور ڈاکٹر جیسے کردار کرو، تم نے باپ کا نام کٹوادیا ہے اور گاؤں کونسامنہ لیکر جاؤگے۔

خیال رہے کہ رنجیت نے 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شرمیلی‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم ان کو ولن کے کردار میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :