22 جنوری ، 2021
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرلیا۔
عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے رپورٹ مانگ لی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ اگر کچھ نتائج نہیں مل رہے تو جے آئی ٹیز اجلاس کا کیا فائدہ؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کینسر کی مریض ماں نے عدالت میں دہائی دی کہ بیٹا نہ ملا تو مرجاؤں گی، چھ ماہ پہلے کچھ لوگ تفتیش کا کہہ کر بیٹے کو لے گئے تھے۔