22 جنوری ، 2021
ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے تقریباً 10 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ارجنٹائن میں ڈائنو سار کی باقیات دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ ڈائنوسارز کے دریافت ہونے والی باقیات میں سے یہ اب تک کی سب سے بڑی باقیات ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق اب تک ڈائنوسار کی آدھی سے زیادہ دم اور بہت سی ہپ بونز نکالی گئی ہیں جب کہ مزید اعضا کی تلاش کیلئے کام جاری ہے۔
سائنسدانوں کا کہناہے کہ ڈائنوسار کے اعضا کی تلاش کیلئے پہاڑوں میں مزید کچھ سال کھدائی کرنا ہوگی۔