پاکستان
Time 22 جنوری ، 2021

براڈشیٹ پر بنائی گئی کمیٹی سے عوام مطمئن نہیں، سپریم کورٹ تحقیقات کروائے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے بجلی کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کر کے صارفین کے گھروں پر بجلی گرا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے احکامات پر سر تسلیم خم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی روشنیوں کو واپس لانے کے دعویداروں نے شہری مسائل میں مزید اضافہ کیا،سندھ کے دارالحکومت میں لاکھوں لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں،کراچی کے لیے ڈویلپمنٹ پیکج کا 11سو ارب صرف لفظی جادوگری تک محدود رہا۔

سراج الحق نے کہا کہ براڈشیٹ اسکینڈل پر بنائی گئی کمیٹی پرعوام مطمئن نہیں، سپریم کورٹ تحقیقات کروائے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے میں اسلامی نظام کا قیام شامل نہیں، ملک میں حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی۔

مزید خبریں :