Geo News
Geo News

Time 24 جنوری ، 2021
پاکستان

راولپنڈی میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق

فوٹو: فائل

راولپنڈی میں  فائرنگ کر کے کار شوروم کے مالک اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کار چوک کے قریب ایک کار شوروم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شوروم کا مالک شریف اور اس کا بیٹا عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا  ہے کہ فائرنگ شریف کے دوسرے بیٹے نے کی اور موقع سے فرار ہو گیا، دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔