24 جنوری ، 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کھوکھر برداران کے خلاف کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں، ظلم اور انتقام کاسامنا کیا مگر پیچھے ہٹے نہ نوازشریف سے بے وفائی کی، شاباش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک قانون طاقتور کیلئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے اور دوسراقانون مخالفین کیلئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتاہے تو مٹ جاتاہے، ہر ظلم کا حساب ہوگا۔
خیال رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔