25 جنوری ، 2021
بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
نئی دہلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن بھارتی یوم جمہوریہ سے صرف دو دن قبل پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان موٹر سائیکلوں پر آئے اورپاکستان کے حق میں نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں اور ان تمام لوگوں کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔