کیا سجل کے بعد احد بھی غیر ملکی فلم میں نظر آئیں گے؟

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور وہ جلد وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی فلم میں نظر آئیں گی۔

اب حال ہی میں معروف ویب شو 'واٹس دی 411' میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے اداکارہ سجل علی بعد اب ان کے شوہر احد رضا میر بھی جلد ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

شو کے میزبان مومن منشی نے کہا کہ 'ہمارے ذرائع کی مانیں تو اب احد رضا میر بھی ایک انٹرنیشل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے جو کہ بس ابھی سائن کرنا باقی ہے'۔

تاہم انٹرنیشنل پروجیکٹ کے حوالے سے اداکار احد رضا میر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اداکار احد رضا میر کو برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر 'ہیملٹ' اے گھوسٹ اسٹوری میں شاندار اداکاری پر بیٹی مچل کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :