Time 25 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کے پاس کونسی مہنگی ترین گاڑیاں ہیں؟

فوٹو: بشکریہ ٹائمز ناؤ

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور شہانہ طرز زندگی گزارتے ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔

آج ہم آ پ کو یہ بتانے والے ہیں بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے پاس دنیا کی مہنگی ترین کون کون سی گاڑیاں ہیں۔

اوڈی آر 8 اسپائڈر

فوٹو: بشکریہ ٹائمز ناؤ

اداکار سیف علی خان کے پاس اوڈی آر 8 اسپائڈر کا کنورٹ ایبل ورژن ہے جس کی قیمت بھارتی تقریباً 2.72 کروڑ روپے ہے۔

فورڈ مُستینگ

فوٹو: بشکریہ ٹائمز ناؤ

فورڈ مستینگ گاڑی سیف علی خان کی پرانی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے جسے انہوں نے 2008 میں خریدا تھا۔

رینج روور

فوٹو: بشکریہ ٹائمز ناؤ

سیف علی خان اور کرینہ کپور اکثر سفید رنگ کی رینج روور میں سفر کرتےہیں جو رینج روور کے پرانے ماڈلز میں سے ایک ہے اور اس کی قیمت 99 لاکھ سے 1.96 کروڑ کے درمیان ہے۔

مرسیڈیز بینز ایس کلاس

فوٹو: بشکریہ ٹائمز ناؤ

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے گزشتہ سال یعنی 2020 میں گرے رنگ کی مرسیڈیز بینز ایس کلاس خریدی تھی جس کی قیمت 1.33 کروڑ روپے ہے۔

جیپ گرینڈ چیروک ایس آر ٹی

فوٹو: فائل

جیپ گرینڈ چیروک ایس آر ٹی گاڑی سیف علی خان نے اپنے پیسوں سے نہیں خریدی بلکہ یہ انہیں جیپ انڈیا کی جانب سے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :