جیکی شروف کی اہلیہ نے 95 کلو وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا

—اسکرین گریب

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے اداکار  و ڈانسر ٹائیگر شروف ناصرف خود اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہیں بلکہ ان کی پوری فیملی ہی اپنی فٹنس کے حوالے سے کافی فعال نظر آتی ہے۔

ٹائیگر شروف اور ان کی بہن کرشنا شروف اکثر اپنے چاہنے والوں سے اپنی ورک آؤٹ روٹین شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے ان کے مداح بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

لیکن اس بار اداکار ٹائیگر شروف یا ان کی کی بہن کرشنا شروف نے مداحوں کو حیران نہیں کیا بلکہ جیکی شروف کی اہلیہ نے اپنے ورک آؤٹ سے سب کو دنگ کر دیا۔

حال ہی میں جیکی شروف کی اہلیہ اور ٹائیگر شروع کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو  پوسٹ کی جس میں انہوں نے 95 کلو وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

عائشہ شروف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ 95 کلو کے ساتھ ڈیڈ لفٹس کر رہی ہیں۔

جیکی شروف کی فٹنس کو دیکھ کر ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ دیشا پٹانی سمیت متعدد فنکار اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی طاقت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :