ویڈیو: آسمان سے گرنے والی برف پہلی بار دیکھ کر بلی کا مزیدار ردِعمل

برفباری کا دلکش نظارہ سب کے دل موہ لیتا ہے اور ہمیں اپنی آنکھوں پر بھی یقین نہیں آتا کہ روئی کی طرح نرم و ملائم برف آسمان سے گر رہی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بلی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو آسمان سے گرتی برف کو دیکھتے ہوئے مزیدار ردِعمل کا اطہار کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی برفباری سے کھیل رہی ہے اور نرم و ملائم برف کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔   

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور شرارتی بلی پر مزیدار تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :