دنیا
Time 26 جنوری ، 2021

کسانوں نے دلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسان دلی کے لال قلعے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کئی دنوں سے احتجاج پر تھے اور دارالحکومت دہلی کے سرحدوں پر دھرنے دے رکھے تھے۔

بھارت کے یوم جہوریہ پر کسانوں نے دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے اور لال قلعے پر جمع ہونے کا اعلان کیاتھا۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق کسانوں کی ٹریکٹر ریلیوں کو روکنے کیلئے دہلی میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ کسانوں کی ریلیاں دہلی میں داخل ہوئیں تو مودی سرکار کے حکم پر پولیس ریلیوں پرٹوٹ پڑی۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

یوم جمہوریہ پر دہلی میدان جنگ بنا رہا اور پولیس ا ور کسانوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

دلی میں پولیس سے جھڑپ کے دوران ایک کسان ہلاک ہوگیا جبکہ کسان رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ کسان پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا جس کی شناخت نونیت کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باوجود کسان دلی کے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کے پرچم لہرادیے۔ 

کسانوں کی جانب سے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کسان کی لاش رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ دلی  میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :