اداکارہ حنا خان نے محبت کا اقرار کرلیا

حنا خان اور روکی جیسوال کئی سالوں سے دوست ہیں اور دونوں کی معاشقے کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں تاہم اب روکی نے اپنی محبوبہ کیلئے شاعری کی ہے— فوٹو:فائل 

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان نے قریبی دوست روکی جیسوال سے محبت کا اقرار کردیا۔

اداکارہ حنا خان کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر سے ہے جبکہ وہ بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں۔ حنا خان رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 11 ویں سیزن میں بھی شریک ہوچکی ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی شوز میں نظر آتی ہیں۔

حنا خان اور روکی جیسوال کئی سالوں سے دوست ہیں اور دونوں کی معاشقے کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں تاہم اب روکی نے اپنی محبوبہ کیلئے شاعری کی ہے۔

روکی نے حنا خان کے ساتھ یورپ کے دورے کی تصویر ڈالتے ہوئے لکھا کہ ’ایک تم ہو اور ایک زندگی،، میں دونوں کو جی رہا ہوں،، یہ اور بات ہے کہ زندگی مجھ سے اتنا پیار نہیں کرتی‘۔

روکی نے حنا خان کو ٹیگ بھی کیا جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’کرتی ہے زندگی بھی او ر میں بھی‘۔

مزید خبریں :