Time 26 جنوری ، 2021
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے مقامی سطح پر چینی کی خریداری مسئلہ بن گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے مقامی سطح پر چینی کی خریداری مسئلہ بن گئی جبکہ اسٹورز کیلئے شوگر ملز نے چینی کی کم از کم بولی 92 روپے فی کلو لگا دی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق فروری اور مارچ کیلئے 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے دیا جانے والا ٹینڈر زائد بولی کے باعث اسکرئپ کر دیا گیا ہے۔

مقامی شوگر ملز کی طرف سے چینی کی فی کلو قیمت کی کم از کم بولی 92 روپے دی گئی جبکہ ٹرانسپورٹ اور پیکنگ کے چارجز کے بعد اسٹورز کو چینی کی قیمت 102 سے 103 روپے فی کلو میں پڑتی۔

مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر کو اسکرئپ کیا گیا۔ حکام کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری کے بعد فی کلو چینی پر 35 روپے کی سبسڈی ادا کرنا پڑتی کیونکہ اسٹورز پر اس وقت چینی 68 روپے فی کلو میں فروحت ہو رہی ہے۔

مقامی چینی کی خریداری کیلئے مسلسل چھٹا ٹینڈر اسکرئپ ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا چینی کی فراہمی کا معاملہ وفاقی وزیر صعنت و پیدوار حماد اظہر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بر وقت چینی نہ ملنے کی صورت میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ 

مزید خبریں :