Time 27 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

لڑکا ہی کیوں پروپوز کرے، لڑکیوں کو بھی کرنا چاہیے: ثروت گیلانی

فائل:فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کی اداکار ڈاکٹر فہد مرزا سے شادی کو 6 سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے  جب کہ مختلف کیریئر اور مصروف زندگی ہونے کے باوجود اداکار جوڑی ایک کامیاب اور خوش حال ازدواجی زندگی گزار رہی ہے ۔

میرا سیٹھی ویب شو میں میزبان کی جانب سے اداکارہ ثروت گیلانی سے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکارہ کا کہناتھا کہ جب ہم ایک دوسرے سے ملے اور شادی کا فیصلہ کیا تو  ارادہ کیا کہ شادی کے بعد ہمیں ایک ساتھ ہی نہیں انفرادی طور پر بھی آگے بڑھنا ہے جس کے لیے ہمیں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک دوسرے کو قبول کرنا ضروری ہے۔

ثروت گیلانی کے مطابق محبت پیار بھی ہوتا ہے لیکن جب تک آپ ایک دوسرے کی مستقل طور پر روزانہ حوصلہ افزائی نہیں کرتے تب تک آپ کو شوہر اپنی طاقت اور بیک بون جیسا احساس حاصل نہیں ہوپاتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ لڑکا ہی پروپوز کرے گا،لڑکا ہی سوال کرے گا اور لڑکا ہی کھانے پر لے جائے گا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے لڑکیوں کو بھی کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی کی شروعات میں مجھے اپنے بڑوں سے شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کافی رہنمائی ملی جسے میں نے گرہ سے باندھ لیا، ان میں سے ایک یہ کہ دن بھر میں ایک بار آپ نے اپنے شوہر کے ساتھ کھانا ضرور کھانا ہے پھر چاہے وہ ناشتہ ہو شام کی چائے ہو یا رات کا کھانا ضرور ساتھ کھائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دوست کی والدہ نے سمجھایا تھا کہ وہ ایک کام روزانہ ایسا ضرور کریں کہ جس سے شوہر اور ان کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں۔

ثروت گیلانی نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے شادی کے شروع کے دنوں میں آپ ایک دوسرے کا احساس کریں ایک دوسرے کو سمجھیں بلکہ شادی کے 6 سال بعد بھی آپ پہلے دن والے جذبات رکھ سکتی ہیں اس کے لیے تھوڑی محنت کریں، شوہر کی تعریف کریں،  شوہر کے تھوڑے سے لاڈ اٹھائیں کیونکہ اگر آپ بیوی ہوکر لاڈ نہیں اٹھائیں گی تو پھر تو ایک قطار لگی ہے۔

مزید خبریں :