27 جنوری ، 2021
رحیم یار خان میں دن کے وقت انتہائی روشن پراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی سے 23 جنوری بروز اتوار لاہور کے لیے روانہ ہونے والی پرواز کے کپتان نے رحیم یار خان کی فضا میں آسمان پر انتہائی چمکدار چیز دیکھی اور اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے شام چار بجے سے کچھ پہلے رحیم یار خان کی فضا میں چمکدار چیز کو دیکھا، دن کی روشنی میں طیارے سے اس قسم کی چیز کا نظر آنا بہت غیرمعمولی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بین الاقومی خلائی اسٹیشن یا اسٹار لنک سیٹلائٹ کے نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔
ائیر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ چمکدار چیز کے اڑن طشتری ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
آسمان پر موجود انتہائی روشن چیز کو رحیم یارخان میں بھی لوگوں نے دیکھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔