Geo News
Geo News

Time 27 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

دلہا بنے ورون کی اپنی دلہن لیجانے کیلئے بائیک پر انٹری کی تصاویر وائرل

گزشتہ دنوں اداکار ورون دھون نے اپنی بچپن کی دوست و فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنی شادی میں دلہن کو لینے کیلئے بائیک پر پہنچے۔

گزشتہ دنوں اداکار ورون دھون نے اپنی بچپن کی دوست و فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی ہے۔

دونوں کی شادی کی تقریب ممبئی کے علی باغ میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

ورون دھون نے اپنی شادی میں دلہن کو لیجانے کیلئے بالکل فلمی انداز میں ’موٹر سائیکل‘ پر انٹری دی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ورون دھون نے دلہا کا لباس پہنے اپنی ’کواڈ بائیک‘ پر انٹری دی تھی جبکہ ان کے پیچھے بچے بیٹھے ہوئے تھے۔