Time 27 جنوری ، 2021
پاکستان

’آپ کیا کررہے ہیں؟‘: شبلی فراز نے شہباز گِل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کو باہر جاتا دیکھ کر شبلی فرا زنے کہاکہ آپ کیا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس کرنے وہ خود جارہے ہیں۔

شہباز گل بولے کہ وہ صحافیوں کو صرف قرض سے متعلق اعداد بتا رہے ہیں، اس پر شبلی فراز نے انہیں روکتے ہوئے کہاکہ یہ ان کا کام ہے، آپ ایسا نہیں کرسکتے۔

شبلی فراز کے ٹوکنے کے بعد شہباز گل واپس چلے گئے۔

مزید خبریں :