27 جنوری ، 2021
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور بسنت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئےکہاکہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت اس مرتبہ بھی لاہور، فیصل آباد،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالا اور راولپنڈی سمیت کسی شہر میں بسنت منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔