Time 28 جنوری ، 2021
پاکستان

برطانوی عدالت کا پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنےکا حکم

برطانوی عدالت نے پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنےکا حکم دے دیا۔ 

امریکا حوالگی کے خلاف عارف نقوی کا مؤقف مسترد کردیا گیا، ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں عارف نقوی کا مؤقف تھاکہ انہیں امریکا کی جیل میں ناروا سلوک کا سامنا ہوگا۔

عدالت میں چھ ماہر گواہوں نے امریکی جیلوں کی حالت زار بیان کی۔ عارف نقوی کو اپریل 2019 میں امریکا کی درخواست پر برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں منی لانڈرنگ سمیت 16الزامات میں300برس کی سزا کاسامنا ہے۔

مزید خبریں :