Time 28 جنوری ، 2021
پاکستان

سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک ہفتے میں آگاہ کرنے کی مہلت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دےدی۔

سپریم کورٹ نے  آئندہ ہفتے دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت کے طلب کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟چیف الیکشن کمشنر آئین پر عمل نہیں کروا سکتے تو صاف بتا دیں۔

مزید خبریں :