Time 28 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ہتک عزت کیس: وینا ملک کے سابق شوہر کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

وینا ملک نے شہرت متاثر کرنے پر سابق شوہر پر 100کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے— فوٹو: فائل

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ وینا ملک کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر ان کے سابق شوہراسد خٹک کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

وینا ملک نے شہرت متاثر کرنے پر سابق شوہر پر 100کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسرحیات باجوہ نےاداکارہ وینا ملک کے   دعوے پر سماعت کی، وینا ملک نے مؤقف اختیار کیاہے کہ سابق شوہر اسدخٹک سے خلع لے رکھی ہے، بچوں کو عدالت نےان کے حوالے کیا، سابق شوہر میڈیا پرجھوٹے الزامات لگا کر شہرت متاثر کررہا ہے، استدعا ہے کہ اسد خٹک کو100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے اسد خٹک کو جواب جمع کرانے کے لیےآخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :