عائزہ نے انسٹاگرام پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فائل فوٹو

پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان اب انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتی ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے، ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہو گئی ہے۔

چند روز قبل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز نے تمام تر اداکار اور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ایک جیسی ہو گئی تھی۔

اب اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہو گئے ہیں جب کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر اداکارہ ایمن خان ہیں اور اداکارہ ماہرہ خان اس ریس میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :