29 جنوری ، 2021
پاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ۔
ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی کو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی رکنیت دی گئی ہے اور انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے ۔
رمل علی کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے ۔
رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے اور وہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔