کانز فیسٹیول میں پریانکا کے پہنےگئے لباس میں کیا خرابی تھی؟

پریانکا نے اپنی پوسٹ میں کانز فلم فیسٹیول 2019 کا ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح حیات مکمل کرلی ہے  اور جلد ہی وہ شائع ہو کر مارکیٹ میں آجائے گی۔

اداکارہ نے اپنی کتاب کی تشہیر بھی شروع کردی ہے اور ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا ہےکہ ان کی کتاب میں قارئین کو کیا کیا پڑھنے کو مل سکتا ہے۔

پریانکا نے اپنی پوسٹ میں کانز فلم فیسٹیول 2019کا ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے جس میں وہ پہلی بار شریک ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تصویر میں تو میں نہایت خوش اور پرسکون نظر آرہی ہوں تاہم کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ میں اس وقت اندر ہی اندرکتنی ڈری ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ  فیسٹیول میں انٹری اور ریڈکارپٹ پر آنے کرنے کے لیے تیار  تھیں اور  کار میں بھی سوال ہوچکی تھیں کہ 5 منٹ قبل  ان کے بیش قیمت لباس کی زپ بند کرتے ہوئے ٹوٹ گئی تاہم میری ٹیم نے گاڑی کے اندر ہی اسے سی دیا۔

پریانکا کا کہنا ہے کہ اگر آپ ان سے متعلق ایسے ہی مزید واقعات پڑھنا چاہتے ہیں تو ان کی کتاب کا مطالعہ کریں۔

مزید خبریں :