پاکستان
Time 29 جنوری ، 2021

سندھ میں کورونا کی ویکسینیشن مہم بدھ سے شروع کرنے کا اعلان

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بدھ سے سندھ میں کورونا کی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چین سے پانچ لاکھ کے قریب ویکسینز وفاقی حکومت کو ملی ہیں، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائیگی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو کے ہمراہ اسمبلی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بدھ سے ویکسین شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پانچ لاکھ کے قریب چین سے وفاقی حکومت کو ویکسین کے ڈوز ملے ہیں۔ سندھ کو وفاق نے 82 ہزار 359 ڈوز دیے ہیں جس کے بعد ابتدائی طور پر 10 اضلاع میں ویکسین دی جائے گی جن میں کراچی کے تمام اضلاع، جام شورو، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائیگی، ویکسین کی صوبے کی جانب سے خریداری پرمحکمہ صحت نے خود ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، وزیراعلی سندھ نے بھی بجٹ مختص کیا ہے، وزیراعلیٰ نے ویکسین کی خریداری کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، وفاق نے ابھی تک ہمیں ویسکن خریدنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

مزید خبریں :