پاکستان
Time 30 جنوری ، 2021

پنجاب میں ایک بار پھر اعلیٰ پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

فوٹو: فائل

پنجاب میں ایک بار پھر اعلیٰ پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 8 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان آر پی او سرگودھا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 19 کے ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور لگا دیا گیا ہے۔

اسی طرح آر پی او ملتان وسیم سیال کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، خرم علی شاہ کو آر پی او ملتان،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور شہزادہ سلطان ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اور ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ حمد ارسلان ملک کو آر پی او ساہیوال مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :