دیپیکا اپنے گھر کے کیا کیا کام کرتی ہیں؟

فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں ممبئی کے ایک گروسری اسٹور میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی تمام تر ڈیوٹیز خود ہی انجام دیتی ہیں اور اکثر رنویر ان سے کہتے ہیں کہ یہ سب کام تم کیوں کرتی ہو۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا مصروف دن بھی دوسرے لوگوں کی ہی طرح ہوتا ہے، اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں صبح اٹھوں اور نلکے میں پانی نہیں آ رہا ہوتا، اس طرح کا مسئلہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے تو میں اسے خود ہی حل کرتی ہوں۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ میں گھر کی گروسری منگوانے کے ساتھ ساتھ گھر اور آفس کو ذاتی طور پر خود ہی دیکھتی ہیں، رنویر مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ ان سب کاموں کو اپنے آپ کو کیوں ڈالنا چاہتی ہو لیکن مجھے نہیں معلوم میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں،  میرے اسٹاف کے ساتھ کوئی ایسا مسئلہ ہو جو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے تو وہ میں ہی حل کرتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنے گھر پر فخر ہے اور میں نے بہت محنت کی ہے۔

مزید خبریں :