شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر الٹی سیدھی شکل بنانیوالے کتے کی ویڈیو وائرل

پالتو جانور اپنی عجیب و غریب حرکتوں اور شرارتوں کی وجہ سے مالک اور دوسروں کو خوب محظوظ کرتے ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پالتو کتے کی حرکتوں کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے پالتو کتے کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کتا شیشے کے سامنے کھڑا ہوا ہے اور ڈراؤنی شکلیں بنا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پالتو کتا ڈراؤنی شکلیں بنانے کے ساتھ ساتھ ہنستا بھی ہے جسے دیکھ کر صارفین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 54 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ویڈیو پر لاکھوں لائیکس اور ہزاروں صارفین کی جانب سے ری ٹوئٹس کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :