Time 30 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی نواسی جواں سال مسلمان اداکار پر فدا نکلیں؟

نویا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اورمعاشقے کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی نواسی نویا نویلی نندا سے بے حد پیار کرتے ہیں اور اکثر نواسی کے ساتھ مختلف پروگرامات اور تقریبات میں بھی نظر آتے ہیں۔

نویا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اورمعاشقے کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

امیتابھ کی نواسی کے نوجوان مسلمان اداکار میزان جعفری کی محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم وہ کئی مرتبہ میزان کے اچھے دوست ہونے کا اقرار کرچکی ہیں۔

نوجوان اداکار میزان جعفری بالی وڈ کے نامی گرامی اداکار سید اشتیاق احمد جعفری (جن کا فلمی نام جگدیپ تھا) کے  پوتے اور اداکار جاوید جعفری کے بیٹے ہیں۔ 

میزان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ملال‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ہے اور اس میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکار کی ایوارڈ کے ساتھ تصویر والی پوسٹ پر نہ صرف نویا نے خوشی سے لبریز کمنٹ کیا بلکہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے میزان کی تصویر اسٹوری پر لگا کر بھی مبارکباد دی ۔ 

نویا کی اس پوسٹ کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا کی جارہی ہے اور ایک بار پھر دونوں کے درمیان قریبی تعلق کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ 

میزان اس وقت فلم ’ہنگامہ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ ان کی دوسری فلم ہے۔

مزید خبریں :