Time 30 جنوری ، 2021
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے گلہ اور شکایت ہے جنگ نہیں، سربراہ پی ڈی ایم

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے جنگ نہیں ، گلہ اور شکایت ہے،  شکایت اپنوں سےہوتی ہے، ہم کسی ادارے سے جنگ لڑنا نہیں چاہتے۔

فضل الرحمان نے مزید کہ صرف سندھ اسمبلی کی تحلیل سے الیکٹورل کالج تحلیل نہیں ہوتا، اس لیے ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اعتراض 2018 الیکشن کے نتائج پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کی عدم اعتماد کی تجویز ہے اس پر کس طرح عمل کرنا ہے پی ڈی ایم طے کرے گی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا حربہ ٹھس ہوچکا، اب نیب خود خطرے میں ہے، جو حکومت آئے گی اسے ختم کردے گی۔

مزید خبریں :