Time 30 جنوری ، 2021
پاکستان

‘ون مین کمیشن ہی بنانا ہے تو شہزاد اکبر اور کرائے کے ترجمان بھی شامل کرلیں‘

براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کیلئے ن لیگ نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تقرری کو مسترد کردیا۔

 ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں جس مدت کا ذکر ہے ان میں عظمت سعید نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے حکومت شیخ عظمت سعید کو ہی لانے پر کیوں بضد ہے؟ ون مین کمیشن ہی بنانا ہے تو شہزاد اکبر اور کرائے کے ترجمان بھی اس میں شامل کرلیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اقدام آئین، قانون، انصاف کا قتل اور شیئر مانگنے والوں کو بچانے کی کوشش ہے۔

مزید خبریں :