دنیا
Time 30 جنوری ، 2021

سعودی عرب نےکورونا کیسز بڑھنے پر سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ بڑھادی

سعودی عرب نےکورونا کیسز بڑھنے پر سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ بڑھادی۔

سعودی عرب میں سفری پابندیاں اب 31 مارچ کے بجائے17 مئی 2021 کو ختم ہوں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافے اور کورونا ویکسین کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے سفری پابندیوں میں توسیع کی گئی۔

سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے زمینی، بحری اور فضائی راستے بند ہیں اور خاص اجازت کے بعد ہی سفر کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :