Time 31 جنوری ، 2021
پاکستان

تربت: باپ بیٹے کی 10 روز پرانی لاشیں برآمد

فوٹو: فائل

تربت کے علاقے گرک میں فائرنگ کر کے  قتل کیے گئے  باپ اور بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔

لیویز  ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے گرک ندی سے 2  افراد کی لاشیں ملی ہیں  جن کی شناخت رضا اور صالح کے ناموں سے ہوئی جو  باپ بیٹے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل گیا گیا ہے  اور مقتولین کا تعلق ذامران سے ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں 8 سے 10 روز  پرانی ہیں۔

مزید خبریں :