پاکستان
Time 31 جنوری ، 2021

پی آئی اے ائیرہوسٹس کینیڈا میں ہوٹل سے پراسرار طور پر لاپتا

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا کے ہوٹل میں اپنے کمرے سے پر اسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔

کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا اور  پی آئی اے کا کہنا ہےکہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔

مزید خبریں :