پاکستان
Time 31 جنوری ، 2021

رقم کم ملنے پر ڈاکو 'سوہن حلوہ' پیک کرواکرلےگئے

 دوکان مالک نے تھانہ نیو ملتان کو مقدمہ کی درخواست دے دی ہے تاہم پولیس نے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا،فوٹو: فائل

ملتان میں ڈاکوؤں نے سوہن حلوے کی دوکان کے کیش کاؤنٹر سے رقم کم ملنے پرگن پوائنٹ پر 12کلو سوہن حلوہ بھی پیک کروایا اور لے کر فرارہو گئے۔

ملتان میں پیش آنے والی اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانہ نیو ملتان کی حدود میں خانیوال روڈ پر واقع ایک سوہن حلوہ کی دوکان میں 3 ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے پہلے کیش کاؤنٹر کی تلاشی لی اور رقم کم ملنے پر 12 کلو من پسند خشک میوہ جات والے سوہن حلوے کے ڈبے بھی گن پوائنٹ پر پیک کروالیے اور جاتے ہوئے دوکان داروں کے 2 موبائل فون بھی ساتھ لے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 23 جنوری کی شب پیش آیا ، دوکان مالک بلال اشرف نے تھانہ نیو ملتان کو مقدمہ کی درخواست دے دی ہے تاہم پولیس نے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید خبریں :