Time 01 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

یو یو ہنی سنگھ کے نئے گانے کی دھوم

فوٹو: فائل

بھارت کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں اپنا نیا گانا 'سئیاں جی' جاری کیا جو خوب مقبول ہو رہا ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کے نئے گانے میں بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا بھی جلوگر ہوئی ہیں جو  آخری بار ان کے ساتھ 'سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی' کے گانے میں نظر آئی تھیں۔

بھارتی ریپر ہنی سنگھ کا نیا گانا 'سئیاں جی' ٹی میوزک کی جانب سے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے اب تک ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس گانے میں ریپر ہنی سنگھ کے علاوہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

علاوہ ازیں اس گانے کی لیرکس ہنی سنگھ، لِل گولو اور ہومی دلی والا نے لکھی ہیں جب کہ میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری میحر گلاٹی نے دی ہے۔

مزید خبریں :