کھیل
Time 01 فروری ، 2021

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیائے کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی کی سب تعریف کر رہے ہیں۔

گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔ گوادر میں پہاڑوں کے دامن میں بنایا گیا یہ کرکٹ اسٹیڈیم شہر کے حسن کو مزید دو بالا کر رہاہے، اسٹیڈیم بننے سے پہلے یہاں کھنڈرات ہوا کرتے تھے، مگر نوجوانوں نے یہاں 1986 میں چھوٹا سا گرانڈ بنا کر کرکٹ شروع کی تھی۔

بشکریہ فخر عالم
سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

جیسے جیسے گوادر شہر ترقی کی منزلیں طے کرتا گیا اس جگہ نے کچے میدان سے مکمل اسٹیڈیم کی شکل اختیار کرلی، اب گوادر کے لوگوں کی خواہش ہے کہ یہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائے جائیں تاکہ لوگوں انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔

گزشتہ روز آئی سی سی نے  چیلنج  دیا کہ ہے کوئی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا تو سامنے آئے۔


مزید خبریں :