01 فروری ، 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ضمانت کے کاغذات تیار کر لیے گئے ہیں، حمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
خیال رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جیل میں ہیں۔