02 فروری ، 2021
اسلام آباد: براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے معاملے پر کابینہ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹری قانون کو خط لکھ دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹری قانون کو خط میں براڈشیٹ کمیشن کے لیے دفتر، فنڈز اور متعلقہ ریکارڈ فراہم کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔
علاوہ ازیں خط میں وزارت قانون کو براڈ شیٹ کمیشن جلد از جلد فنکشنل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔