پاکستان
Time 02 فروری ، 2021

کام کی زیادتی کے باعث وزیراعظم کا وزن بڑھ گیا

فوٹو: فائل

کام کی زیادتی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا وزن بڑھ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا وزن کبھی 185پونڈ سے اوپر نہیں گیا تھا لیکن اب ان کا وزن 200 پونڈ تک پہنچ گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے ورزش کرنے کا بھی وقت نہیں ملتا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی صحت کا راز روزانہ ورزش کرنا ہے اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کے مطابق عمران خان ورزش میں بالکل بھی ناغہ نہیں کرتے۔

مزید خبریں :