پاکستان
Time 02 فروری ، 2021

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےموبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے، ان کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اورغلط تصورکی جائے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان کے موبائل نمبرسے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد سپریم کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب رجسٹرارسپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فون ہیکنگ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)  واجد ضیاء کو  خط لکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون ہیکنگ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ہیکنگ کی وجوہات جاننے کیلئے ایف آئی اے کی ایک ٹیکنیکل ٹیم بنائے جائے۔

رجسٹرارسپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ٹیم جلد فون ہیکنگ معاملے کا اسٹیٹس بتائے۔

مزید خبریں :