Time 02 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ دنیا کے امیر ترین شخص کیساتھ تصویر شیئر کرکے قصیدے پڑھنے لگیں

ایلون مسک امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ہیں اور وہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ پوجا باترا نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ تصویر شیئر کرادی۔

اداکارہ پوجا باترا نے 2016 میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی جہاں ہالی وڈ کے فلمی ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

اداکارہ نے ایک بار پھر اسی تقریب میں کھنچوائی گئی تصویر شیئر کی ہے اور یہ تصویر ایلون مسک کی ہے۔

ایلون مسک امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ہیں اور وہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 83 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کا ایلون مسک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے قصیدے پڑھے اور لکھا کہ دنیا کے ارب پتی اور ذہین انسان کے ساتھ ہوں جس نے ہمارے سیارے کو ہی ہمیشہ کیلئے بدل دیا۔  

مزید خبریں :